حیدرآباد18مارچ(یواین آئی) عثمانیہ یونیورسٹی نے تمام ڈگری کورسس کے امتحانات کی تواریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ کنٹرولر آف امتحانات نے بتایا کہ بی اے ، بی کام، بی ایس سی، بی ایس ڈبلیو، بی بی اے (ریگولر)، بی بی اے (بزنس اینالیٹکس)، بی بی اے (ریٹیل آپریشنز)، بی بی اے (لاجسٹکس)، بی بی اے (فیشن مینجمنٹ) اور بی بی اے (فیشن ڈیزائن مینجمنٹ) کے بشمول دیگر کورسس کے چوتھے اور چھٹے سمسٹرکے ریگولر امتحانات، پہلے ، دوسرے ، چوتھے اور چھٹے سمسٹرکے بیک لاگ امتحانات 8 اپریل سے ہوںگے ۔ تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.osmania.ac.in پر رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔