عجمان کی مارکٹ میں خوفناک آتشزدگی

,

   

عجمان: متحدہ عرب امارات کی امارتِ عجمان کی پھل اور سبزی منڈی میں چہارشنبہ کی شام زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ آگ نیو انڈسٹریل زون میں لگی ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق عجمان میں شہری دفاع کے ادارے نے بتایا کہ صنعتی علاقہ کے عوامی بازار میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ شہری دفاع کے چار سنٹرز سے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے پہنچی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔عجمان شہری دفاع کا کہناہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امارات کی دیگر ریاستوں سے بھی آگ بجھانے میں مدد لی جائے گی۔