عراقی صدر کی ٹرمپ سے ایران جنگ ختم کرنے کی اپیل

   

بغداد ۔ 16 نومبر (ایجنسیز) عراق کے صدر نزار آمیدی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایران جنگ ختم کرنے کی اپیل کر دی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی صدر نزار آمیدی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ عالمی جنگیں ختم کرانے کے اپنے انتخابی وعدے پورے کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں امن لانے کے لیے نہایت اہم شخصیت ہیں۔ عراقی صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران جنگ ختم کر کے مشرقِ وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں امن و خوش حالی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو جنگیں ختم کرنے، خطہ میں امن لانے کے اپنے مؤقف پر واپس آنا چاہیے۔ عراقی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ مؤقف روس، یوکرین جنگ سمیت دنیا کے دیگر تنازعات سے متعلق تھا۔