عرفان کی ماں 95سالہ کا پچھلے ہفتہ انتقال ہوا ہے
ممبئی۔کینسر کی بیماری کی وجہہ سے 54سال کی عمر میں عرفان خان کا چہارشنبہ کے روز انتقال ہوگیا۔ مذکورہ اداکارہ کو منگل کے روز کوکیلا بین دھیر وبھائی امبانی اسپتال میں داخل کیاگیاتھا جہاں پر چہارشنبہ کے روز انہوں نے اپنی آخری سانسیں لی ہیں۔
پیپنگ مون نے اداکار کے متعلق ایک چونکا دینے والی رپورٹ کا انکشاف کیاہے کہ آخری سانس لینے سے قبل عرفان نے اپنی ما ں سعید ہ بیگم کو یاد کیا تھا‘ جس کا ہفتہ کے روز جئے پور میں انتقال ہوگیا ہے۔
مذکورہ پورٹل کے مطابق عرفان نے اپنی بیوی سوتاپا کو بتایا کہ انہیں والدہ کے قریب ہونے کا احساس ہورہا ہے۔ یہاں تک انہوں نے کہاکہ وہ ہارچکے ہیں اور دستبردار ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ اداکار کو اس با ت کا یقین ہوگیاتھا کہ ان کی موت ہی ان کے درد کو کم کرے گی۔مذکورہ اداکار نے اپنی بیوی کو جانکاری دی کہ”دیکھو بیٹھی ہے میرے پاس‘ مجھے لینے ائی ہے“۔
پچھلے ہفتہ کو عرفان کی 95سالہ والدہ کا انتقال ہوگیاتھا۔ سی او وی ائی ڈی 19لاک ڈاؤن کی وجہہ سے مذکورہ اداکارہ اپنے والدہ کے آخری دیدار میں شرکت سے قاصر رہے تھے جس کا انہیں شدید رنج بھی تھا۔ مذکورہ اداکار کو کینسر کا مرض لاحق تھا‘جس کا علاج بھی جاری تھا۔
اور اس کے لئے وہ بیرون ملک بھی گئے تھے۔
بیمار حالات کے باوجود ”انگریزی میڈیم“ عرفان کی واپسی رہی۔ کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے قومی سطح پر اعلان کردہ لاک ڈاؤن سے ایک روز قبل عرفان کی یہ فلم سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔