عصمت ریزی قتل کا شکار دیشا کے خلاف ریمارک پر ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سوشیل میڈیا کے ذریعہ عصمت ریزی اور قتل کا شکار دیشا کے خلاف ناقابل بیان تبصرہ کرنے والے ایک شخص کو رچہ کنڈہ سائبرکرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ امرناتھ ساکن آر ٹی سی کالونی کتہ پیٹ گنٹور کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ ’’ دیشا ‘‘ کے خلاف خطرناک اور ناقابل بیان تبصرے کئے اور اس کے کردار کو متاثر کرنے اور دل آزاری کا موجب بن گیا ۔ بعد میں اس نے اپنے فرضی اکاونٹ سے اس پوسٹ کو ہٹا دیا اور پولیس کارروائی کے خوف سے فوری پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن وہ وائرل ہوچکا تھا ۔ پولیس سائبر کرائم کے مطابق یکم ڈسمبر 2019 کے دن درج کی گئی تھی ۔ پولیس نے ٹکنیکل بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے کے امرناتھ کو گرفتار کرلیا ۔