علماء نے انگریزوں کی مخالفت کی۔جمعیت

,

   

حیدرآباد۔یوم آزادی کا پرانے جشن میں زور داررہا۔ مختلف مقامات اویسی بردران او رپارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی نے قومی پرچم لہرایا۔

ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی نے مختلف مقامات پر منعقد کی جانے والی یوم آزادی تقاریب میں حصہ لیتے ہوئے مدینہ سرکل پر قومی پرچم کشائی انجائی‘

وہیں ان کے چھوٹے بھائی اکبر الدین اویسی نے ان کی جانب سے قائم کردہ تعلیمی ٹرسٹ کے تحت چلائے جانے والے تعلیمی اداروں میں قوم پرچم لہرایا۔

اس کے علاوہ پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں قومی پرچم لہرایا۔

مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیت علماء ہند تلنگانہ او رآندھرا پردیش نے عنبر پیٹ میں واقعہ مسجد زم زم میں واقعہ تنظیم کے دفتر میں قومی پرچم کشائی انجام دی۔

انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز دہلوی نے برطانوی حکومت کے خلاف آزادی کی پہلی آواز بلند کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ”جنگ آزادی میں علماء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

مورخ رام گپتا کے مطابق پچاس ہزار علماء اور پانچ لاکھ مسلمانوں نے جنگ آزادی میں وطن عزیز کے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے“۔

بی جے پی اقلیتی سل کے قائدین نے بھی جشن آزادی تقاریب میں شرکت کی۔ میر فراست علی باقری اوردیگر نے جامعہ مسجد درالشفاء سے متصل میدان میں قومی پرچم کشائی انجام دی ہے