علیحدہ رہ رہے شوہر سے بیوی کو بچہ پیدا کرنے کا حق: عدالت

,

   

نئی دہلی: انسان کا حق کسی بھی آدمی کے بنیادی شہری حقوق میں شامل ہیں او راس کے اس حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ اسی حقوق کے تحت عدالت نے آج ایک فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ علیحدہ رہ رہے شوہر سے بچہ پیدا کرے او رشوہر اس کے اس حق سے انکار نہیں کرسکتا۔ ایک شادی شدہ جوڑے نے عدالت میں طلاق کی عرضی دیا تھا۔

طلاق کی عرضی دینے کے بعد 35سالہ بیوی نے عدالت سے عرضی کے ذریعہ کہا کہ وہ اپنے شوہر سے ایک او ربچہ چاہتی ہیں جو اس موجودہ بچہ کا ساتھ دے او رمیرے بڑھاپے میں سہارا بن سکے۔ لہذا وہ اپنے شوہر سے بچہ پیدا کروانا چاہتی ہیں۔ اس کے شوہر نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو جنسی عمل کیلئے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔اس پر اس کی بیوی نے کہا کہ ایسی صورت میں آئی وی ایف سے بچہ پیدا کرنے دیا جائے او راس کیلئے اس کے شوہر کا نطفہ دیا جائے۔