عمران خان کو افغانستان سے انڈیا کی تخریب کاری کا اندیشہ

,

   

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اندیشے ظاہر کئے ہیکہ ہندوستان شاید اسے نشانہ بنانے اور اسلام آباد حکومت کو غیرمستحکم کرنے کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کرے گا۔ اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان ۔ افغانستان ٹریڈ اینڈ انوسمنٹ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران نے کہا کہ انڈیا ہمیں غیرمستحکم کرنے کوشاں ہے۔ ہم نے ہندوستان کے ساتھ دوستی استوار کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہندوستان کو نظریاتی طور پر پاکستان سے بیر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نریندر مودی زیرقیادت حکومت نہ صرف پاکستان کے خلاف ہے بلکہ وہ خود اپنی مسلم آبادی کے خلاف بھی کام کررہی ہے۔ آج ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ جو برتاؤ ہے، وہ ماضی میں کبھی نہیں رہا۔ ہندوستان کی اقلیتیں مسلسل جبر و استبداد کا نشانہ بن رہی ہے۔ کشمیر میں حکومت ہند کی جانب سے کئے جارہے فیصلوں کے تعلق سے عمران نے کہا کہ وہ بے قصور کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کمربستہ ہیں۔ انہوں نے کہا : ’’ہندوستان کے غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن ظلم اور بربریت بدترین مثال ہے‘‘۔ یہ بات قابل ذکر ہیکہ امریکہ نے افغانستان کی ترقی میں ہندوستان کا زیادہ رول چاہا ہے لیکن پاکستان نے اپنی تشویش واضح کردی ہے۔