عوام نے واضح طور پر بی جے پی‘ آر ایس ایس ائیڈیالوجی کو مسترد کردیا ہے۔ سدارامیہ

,

   

سدارامیہ نے کہاکہ مذکورہ حکومت قومی تعلیمی پالیسی کا جائزہ لے گی اور متعدد مخالف عوام قوانین کو برخواست کریگی
بنگلورو۔ کرناٹک چیف منسٹر سدارامیہ نے کہاکہ ریاست میں ایک ”خوف کاماحول“ دلت‘ غریبوں‘ پسماندہ لوگوں‘ اور اقلیتوں کے لئے تیارکیاگیاتھا مگر ان کی حکومت ان لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کریگی اور اس کام کی پہلے ہی شروعات ہوگئی ہے۔

ایڈولو کرناٹک آرگنائزیشن کے نمائندوں سے بات چیت کے بعد انہوں نے کہاکہ ”جیسے ہی ہماری حکومت اقتدار میں ائی‘ میں نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سماج میں خوف کا ماحول پیدا کرنے والوں اور سوشیل میڈیاکے ذریعہ ہم آہنگی میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

اوجھی حرکتوں کو اب ریاست میں برداشت نہیں کیاجائے گا“۔انہوں نے کہاکہ ”ہماری حکومت عوام کی توقعات کے مطابق کام کریگی۔ انتخابات کے دوران جو پانچ وعدے ہم نے کئے تھے اس کو نافذ کرنے کے لئے ہمیں 59,000کروڑ درکار ہیں۔

موجودہ سال کے باقی مہینوں کے لئے مالی ضرورت41,000کروڑ ہے“۔سدارامیہ نے کہاکہ مذکورہ حکومت قومی تعلیمی پالیسی کا جائزہ لے گی اور متعدد مخالف عوام قوانین کو برخواست کریگی۔

مختلف تنظیموں بشمول کے ایم رام چندراپا‘ نو رسریدھر‘ وجئے اماں‘ مالیگا‘ جے ایس پٹیل‘ یوسف کھانی‘ تار ا راؤ کے بشمول 30سے زائد نمائندے وفد میں موجود تھے۔

چیف منسٹر کے ہاتھوں گرہا جیوتی اسکیم جس کے تحت 200یونٹ تک مفت برقی فراہم کی جائے گی یکم اگست سے اس کی شروعات ہوگی جبکہ گرہا لکشمی اسکیم جس کے تحت 2000روپئے ہر فیملی کی ہیڈخاتون کو جو دئے جائیں گے اس کے لئے عہدیداروں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس 17-18اگست کو منعقد کیاجائے گا۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اسکیم سے استفادہ کنندگان کیلئے درخواست کے عمل کو آسان بنائیں اور غیر ضروری جانکاری او ردستاویزات کی مانگ نہ کریں۔ اور اگر کسی وجہہ سے درخواست مسترد کردی جاتی ہے تو اس کی وجوہات بھی وضاحت کریں۔

بے کار وجوہات کی بناء پر درخواست کو مسترد کرنے کے واقعات سے عہدیداروں کو انہوں نے متنبہ بھی کیاہے۔