Friday , October 30 2020

عوام کو دھمکا کر رقم وصول کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد : عوام کو دھوکہ دے کر اُنھیں دھمکاتے ہوئے رقومات کی وصول کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ حسین بن علی ساکن کیشوگیری چندرائن گٹہ عوام کو دھمکاتے ہوئے اُن سے رقومات وصول کررہا تھا۔ پولیس چندرائن گٹہ نے اِس سلسلہ میں مذکورہ شخص کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا اور ٹاسک فورس پولیس نے اِسے گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT