نئی دہلی : غلامی کی علامتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی حکومتی مہم کے تحت وزارت داخلہ نے پورٹ بلیئر کا نام ’شری وجے پورم‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ جزیرہ وہ جگہ بھی ہے جہاں نیتا جی سبھاش چندر بوس نے سب سے پہلے ترنگا جھنڈا لہرایا تھا۔