فائرنگ میں زخمی طالبعلم کے علاج کا بل جامعہ ملیہ ادا کرے گا:وائس چانسلر

,

   

٭٭ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طالبعلم شاداب فاروق جو کل جامعہ نگر فائرنگ واقعہ میں زخمی ہوئے تھے کے علاج کیلئے بل ادا کرے گا ۔ اس واقعہ نے پولیس پر ہمارے بھروسہ کو متزلزل کردیا ہے ۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ 17 سالہ حملہ آور کو یہ لو آزادی کا نعرہ لگاتے ہوئے سنا گیا ۔ اس فائرنگ کرنے والے نے جامعہ اسلامیہ کے احتجاجیوں کے ایک گروپ پر گولی چلائی تھی جس سے فاروق زخمی ہوئے تھے ۔