فرانس میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، تین ہلاک

   

پیرس،2دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)فرانس میں پیر کو راحت اور بچاؤ مہم کے سلسلے میں جارہے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کے شکار ہونے کی وجہ سے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔فرانس کے وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ یہ حادثہ سیلاب متاثرہ بائچیس -ڈورون میں ہوا۔وزارت نے کہا،‘‘شہری سکیورٹی ہیلی کاپٹر ای سی -145یکم دسمبر یعنی اتوار کی شام کو راحت اور بچاؤ کام کے لئے لک ایٹ لے کنیٹ کے لئے روانہ ہوا تھا۔اس دوران اس کا کنٹرول روم سے رابطہ ٹوٹ گیا اور وہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔روو شہر کے نزدیک آدھی رات کے بعد ساڑھے بارہ بجے تین راحت اور بچاؤ اہلکاروں کی نعشیں برآمد ہوئیں۔’’وزارت کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت ہیلی کاپٹر کے پائلٹ جین گرٹ،انجینئر مائکل اسکالین اور فائربریگیڈ نوبرٹ سوورنن کے طورپر ہوئی ہے ۔حادثے کی حقیقی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی جائے گی۔