فرانس کے ٹولوز شہر میں واقع عمارت میں آتشزدگی ، 19 افراد زخمی

ٹولوز (فرانس) ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے جنوب مغربی شہر ٹولوز میں ایک چار منزلہ اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 19 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ محکمہ آتش فرو کے فائر لیفٹننٹ کرنل سیلوین گرگارڈ نے بتایا کہ آگ لگنے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا جبکہ عمارت سے متصلہ ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے سیاحوں کو بھی وہاں سے نکال لیا گیا کیونکہ یہ اندیشہ پیدا ہوگیا تھا کہ آگ ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ آتش فروع ملہ نے سخت جانفشانی کے بعد شام تک آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT