گوسوامی پر الزام ہے کہ اس نے باندرہ میں ایک مسجد کو نشانہ بناتے ہوئے مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو مجروح کئے ہیں
ممبئی۔ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے خلاف فرقہ ورانہ نفرت بھڑکانے کی کوشش پر ایک تازہ ایف ائی آر درج کرائی گئی ہے۔
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ایف ائی آر ممبئی کے پائدھونیا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے جو عرفان ابوبکر شیخ کی شکایت کی بنیاد پر ہے جو ایک تعلیمی سوسائٹی کے سکریٹری ہیں۔
ایف ائی آر میں عرفان شیخ نے 29اپریل کے روز چیانل پر نشر رپورٹ کا حوالہ دیا اورگوسوامی پر الزام عائد کیاہے کہ انہوں نے باندرہ کی ایک مسجد کو نشانہ بناتے ہوئے ایک مخصوص کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
جس کا14اپریل کو ہونے والے ہنگامی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔پولیس کو دئے گئے بیان میں شکایت کردہ نے کہاکہ ”مذکورہ چیانل نے باندرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مہاجر ین کے احتجاج کو14اپریل کے روز نشر کیاتھا‘ جس کے دوران انہوں نے سوال کھڑا کیاکہ کیوں ہجوم لاک ڈاؤن کے دوران مسجد کے پاس اکٹھا ہوا ہے“۔
مذکورہ شکایت کردہ نے کہاکہ گوسوامی نے باربار اس کا بات کا حوالہ دیا ہے کہ جامعہ مسجد کے پاس ہی مہاجرین کیو ں اکٹھا ہوئے ہیں‘ حالانکہ یہ بات سچ ہے کہ اس معاملے سے مسجد کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کچھ اس طرح کے بیان بھی دئے ہیں ”لاک ڈاؤن میں ہر بھیڑ مسجد کے پاس ہی کیوں اکٹھا ہوجاتی ہے۔ اور انہوں نے اس واقعہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی ہے“ پائدھونیا پولیس اسٹیشن کے ایک افیسر نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ بھی دیاہے
Mumbai Police file FIR against Arnab Goswami, accuses him of spreading hatred against muslims.#ArrestArnab https://t.co/IABVw5zvoO
— Ali Sohrab (@007AliSohrab) May 3, 2020
پولیس نے ائی پی ی کی دفعہ 153‘153اے‘295اے‘500‘505‘511اور120بی کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔