حیدرآباد، 8 ستمبر (ایجنسیز) عالمی یومِ فزیوتھراپی کے موقع پر دنیا بھر میں فزیوتھراپسٹس کی خدمات کو کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی جانب خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ فزیوتھراپی صرف جسمانی درد اور تکلیف کے علاج تک محدود نہیں بلکہ کھلاڑیوں اور عوام کی نقل و حرکت، خود انحصاری اور معیارِ زندگی بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چوٹ، حادثے، آپریشن، کھیلوں کی انجری یا عمر سے متعلق جسمانی مشکلات کے بعد فزیوتھراپسٹ مریض کو معمول کی زندگی کی طرف واپس لانے میں مدد دیتے ہیں۔ وہ ورزش اور علاج کے ذریعے جسمانی صلاحیت بحال کرنے کے ساتھ مریض کا اعتماد بھی بڑھاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق صحت یابی کے سفر میں مریض کی حوصلہ افزائی اور مسلسل رہنمائی بھی علاج کا اہم حصہ ہے۔ فزیوتھراپسٹ مریض کی چھوٹی سے چھوٹی پیش رفت کو اہمیت دیتے ہوئے اسے مزید کوشش کے لیے تیار کرتے ہیں۔ آج کے دور میں طویل عرصے تک بیٹھنے، اسکرین کے بڑھتے ہوئے استعمال اور جسمانی سرگرمی میں کمی کے باعث فزیوتھراپی کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ فزیوتھراپسٹ لوگوں کو متحرک رہنے اور جسمانی صحت کا بروقت خیال رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے عالمی یومِ فزیوتھراپی کے موقع پر تمام فزیوتھراپسٹس کو مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جو اپنی مہارت، محنت اور حوصلہ افزائی کے ذریعے لوگوں کو دوبارہ حرکت، خود اعتمادی اور بہتر زندگی کی طرف لے جاتے ہیں۔