ہجوم نے فیر ڈیل ماروتی شوروم کو نقصان پہنچایا‘ کچھ گاڑیوں کو آگ لگائی اس کے علاوہ کاروں کے شیشوں کو بھی تباہ کردیا۔
نئی دہلی۔مذکورہ کارکار ڈوم عدالت نے پیر کے روز24فبروری2020کے نارتھ ایسٹ دہلی فسادات کے وزیرآباد کی مرکزی سڑک پر ایک کار کے شوروم پر دورانہ ہنگامہ آرائی کرنے کے معاملے میں 49ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد کیاہے۔
ہجوم نے فیر ڈیل ماروتی شوروم کو نقصان پہنچایا‘ کچھ گاڑیوں کو آگ لگائی اس کے علاوہ کاروں کے شیشوں کو بھی تباہ کردیا۔ایڈیشنل سیشنس جج پولاستیام پرمچالا نے نومبر میں سنوائی کی شروعات کی ہدایت دی تھی۔
مذکورہ عدالت نے ایک فرد جس کا نام محمد آفتاب تھا کو شواہد کی کمی کی بنیاد پر تمام الزامات سے بری بھی کردی ہے۔ عدالت نے کہاکہ ”کیونکہ اس کیس کی تحقیقات کے واقعہ کے پس پردہ ملزم محمد افتاب کے شناخت کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے‘ انہیں بری کیاجاتا ہے“۔
اس کیس میں ایک ملزم جس کانام سلیمان صدیقی عرف سلمان فرار ہے۔اس کیس میں دہلی پولیس نے جملہ 51ملزمیں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے او رعدالت نے انہیں فسادات وغیرہ کے لئے ائی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت قابل سزاجرائم کے لئے مقدمہ چلانے کے لئے ذمہ دار ٹہرایاہے۔
اے ایس جے پرام چالا نے کہاکہ ”مجھے لگتا ہے کہ تمام ملزمین کے خلاف پہلی نظر میں مقدمہ ہے۔
اسی کے مطابق ان کے خلاف مقدمہ چلایاگیاہے“۔ عدالت نے نوٹ کیاکہ یہ ظاہر ہے کہ ہر ملزم کی شناخت کسی نہ کسی چشم دید گواہ نے کی ہے