فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ کی وداعی

   

نئی دہلی، 30 اکتوبر (یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کو ان کی 42 سالہ شاندار خدمات کی تکمیل پر نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔ ایئر چیف مارشل سنگھ ہفتہ کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے ہندوستانی فضائیہ اور ملک کے لیے ان کی خدمات، قیادت اور تعاون کی ستائش کی۔ وزیر دفاع نے آپریشن سندور کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے میں ایئر چیف مارشل سنگھ کے اہم کردار کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کی تعریف کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ فضائیہ کے سربراہ سبکدوشی سے قبل ہفتہ کو یہاں قومی جنگی یادگار پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ اس کے بعد وہ فضائیہ اسٹیشن پر گارڈ آف آنر کا معائنہ کریں گے ۔