فلسطینی ٹیچر نسرین قطینہ کا نام 1ملین امریکی ڈالر ایوارڈ کی فہرست میں شامل

,

   

دنیاکے121ممالک کے 8000سے زائد امیدواروں کو اور درخواستوں کی قطعی فہرست میں قطینہ کانام شامل کیاگیاہے۔
راملہ۔وفا نیوز ایجنسی نے جمعہ کے روز خبر دی ہے کہ دنیا کی بہترین ٹیچر کے طور پر دئے جانے والے 1ملین امریکی ڈالر ایوارڈ کیلئے فلسطین کی ٹیچر نسرین قطینہ کا نام فہرست میں شامل کیاگیاہے۔

یونیسکو کے اشتراک سے ورکی فاونڈیشن کے پیش کئے جانے والے گلوبال ٹیچرس انعام 2021کے ساتویں ایڈیشن کے لئے 50بہترین ٹیچرس کی قطعی فہرست کے لئے ان کے نام کا انتخاب کیاگیاہے۔

جنوبی مغربی کنارہ شہر کے ہیبرون دیورا مارٹیرس ایلیمنٹری اسکول میں نسرین قطینہ سائنس اور ریاضی کی تعلیم دیتی ہیں۔دنیاکے121ممالک کے 8000سے زائد امیدواروں کو اور درخواستوں کی قطعی فہرست میں قطینہ کانام شامل کیاگیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ فلسطین کے وزیر تعلیم ماروان اورتانی نے اس کامیابی پر نسرین قطینہ کو مبارکباد پیش کی ہے جنھوں نے اسرائیل کے قبضہ کے سبب فلسطینی ٹیچرس کو درپیش محدود وسائل او رکویڈ 19وباء کے باوجود اپنے خدمات کو بخوبی انجام دیاہے۔

یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ نرسین قطنیہ مائیکروسافٹ کے ساتھ عالمی تصدیق شدہ کوچھ ہیں جس کا نام عرب ممالک میں ٹکنالوجی کے استعمال کی بنیاد پر ایک حرکیاتی ٹیچر اور تربیت یافتہ اساتذہ میں شمار کیاجاتا ہے۔

سال2019میں انہوں نے بہترین فلسطینی ٹیچر کا ایوارڈ اپنے نام کیاتھا اورسال2020میں انہوں نے فلسطین کا باوقار ایوارڈ تعلیم کی حمایت میں حاصل کیاہے۔

اکٹوبر میں اس فہرست میں تخفیف عمل میں ائی گی اور نومبر میں پیرس میں ایک ایوارڈ تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والے مجموعی ناموں کااعلان کیاجائے گا۔

تعلیم کے شعبوں میں اپنی مہارت او رتجربہ کو پیش کرنے اور تعلیم کو معاشرے میں فروغ دینے کاکام کرنے والے ٹیچرس کو یہ عالمی ایوارڈ پیش کیاجاتا ہے۔