بنگلورو ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بروہاٹ بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) فلپ کارٹ کی ایک ذیلی کمپنی کو ایک لاکھ روپئے جرمانہ کیا جبکہ کمپنی کی کیمروں نے اپنی جائیداد کا کچرا جلانے کی فلمبندی کی تھی۔ فلپ کارٹ کی ایک ذیلی کمپنی انسٹاکارٹ اپنا کچرا کمپنی کے ہیڈکوارٹرس واقع بنگلورو۔ بیلندور میں نذرآتش کرتی ہوئی سی سی ٹی وی کیمروں میں فلمبند ہوگئی تھی۔ کمشنر بی بی ایم پی انیل کمار نے کہا کہ جرمانہ زیادہ ضرور ہے لیکن دوسروں کیلئے دھاک کا کام کرے گا۔