فن لینڈ کا نیٹو میں شامل ہونا روس کیقومی سلامتی کیلئے خطرہ:کریملن

   

ماسکو : روس نے کہا ہے کہ وہ شمالی بحر اوقیانوس معاہدہ تنظیم (نیٹو) میں فن لینڈ کے شامل ہونے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے ایک اضافی خطرہ سمجھتا ہے ۔مقامی میڈیا نے بدھ کو صدر کے دفتر ‘کریملن’کے ترجمان دمتری پیسکوف کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ پیسکوف نے کہا کہ فن لینڈ کی رکنیت یورپی براعظم میں استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے میں تعاون نہیں کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا، یہ ہمیں سیکورٹی کے پورے نظام کو متوازن کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر مجبور کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوابی اقدامات پر بات کرنا جلد بازی ہوگی اور روس اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔غورطلب ہے کہ فن لینڈ منگل کو باضابطہ طور پر نیٹو کا 31 واں رکن بن گیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ‘فوجی نان الائنمنٹ’کا دور ختم ہو گیا ہے ۔