فوج کے نائب صوبیدار کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔10اپریل ( سیاست نیوز) لنگر حوض کے علاقہ میں فوج کے ایک نائب صوبیدار نے خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر عبدالقوی کے مطابق 46سالہ شخص نوین شرما جو فوج میں نائب صوبیدار بتایا گیا ہے ۔ اس نے 6 اپریل کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کیا جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق شرما کی بیوی بریلی اترپردیش میں تھی اور دونوں میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا ۔ پولیس لنگر حوض کا کہنا ہے کہ گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ہوگی ۔ لنگر حوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔