فیروزآباد کا نام بھی تبدیل !

   

لکھنو: میونسپل کارپوریشن ایگزیکٹو اجلاس میں فیروز آباد کا نام بدل کر چندر نگر کرنے کی تجویز منظورکی گئی۔ یہ دوسری بار ہے جب یہ تجویز منظور کی گئی ہے۔ یہ تجویز اگست 2021 میں ضلع پنچایت کی میٹنگ میں بھی منظور کی گئی تھی۔ بلاک چیف لکشمی نارائن نے کہا کہ بورڈ کے سامنے یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ فیروز آباد کا نام پہلے چندر نگر تھا۔ اسے دوبارہ فیروز آباد سے چندر نگر تبدیل کیا جانا چاہئے۔ میونسپل کارپوریشن ایگزیکٹو میٹنگ میں اس تجویز کی 12 میں سے 11 ایگزیکٹو ممبران نے حمایت کی ۔