فیس بک پر شان رسالت میں ”گستاخانہ“ تبصرہ کرنیوالے یوپی کے شخص کی گرفتاری

,

   

ملزم نے مبینہ تبصرہ کیا اور فیس بک پر قابل اعتراض تصویریں بھی پوسٹ کی تھیں
غازی آباد۔ پولیس کے مطابق شان رسالت ؐ میں مبینہ گستاخی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سدیش ٹھاکر نے چند دن قبل ملزم نے مبینہ تبصرہ کیا اور فیس بک پر قابل اعتراض تصویریں بھی پوسٹ کی تھیں۔

تیزی کے ساتھ مذکورہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد پولیس کی اس جانب توجہہ گئی۔

ایک سینئر پولیس افیسر کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد پوچھ تاچھ میں ٹھاکر نے بتایاکہ غیر دانستہ طور پر اس نے یہ تبصرہ کیا اور فیس بک پر تصویر پوسٹ کی تھی۔

اے سی پی بارڈر بھاسکر راؤ نے کہاکہ ”جمعہ کے روز ملزم کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیا۔ آج اس کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا ہے“