قائد اپوزیشن راہول گاندھی امریکہ پہنچے ‘ پرتپاک استقبال

,

   

ڈیلاس؍ امریکہ : کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی امریکہ کے ڈیلاس پہنچ گئے ہیں اور وہاں وہ مختلف پروگراموں کے ذریعے ہندوستانی برادری سے ملاقات کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر یہ اطلاع دیتے ہوئے ، مسٹر گاندھی نے بتایا کہ میں اصل میں ڈلاس، ٹیکساس، یو ایس اے میں ہندوستانی تارکین وطن اور انڈین اوورسیز کانگریس کے ممبران کی جانب سے ملے پُرتپاک خیر مقدم سے بہت خوش ہیوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس دورے کے دوران بامعنی تبادلہ خیال اور بصیرت انگیز بات چیت میں شامل ہونے کا بے تابی سے منتظر ہوں جو ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ۔اس سے قبل یہ اطلاع دیتے ہوئے اوورسیز کانگریس کے سربراہ سیم پترودا نے کہا تھا کہ مسٹر گاندھی 8 ستمبر سے امریکہ کے دورے پر ہوں گے اور ہندوستانی برادری کے لوگوں سے ملاقات کریں گے ۔کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیلئے راہول گاندھی امریہ کے دورہ پر گئے ہیں۔