آر جے ڈی نے الزام لگایاہے کہ بی جے پی سرکاری ایجنسیو ں کا استعمال اپنے مخالفین کو سیاسی نشانہ بنانے کے لئے کررہی ہے۔
پٹنہ۔راشٹرایہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ اور بہار کے سابق چیف منسٹر لالو پرساد یادو کی پیر کے روز مبینہ ملازمت کے لئے اراضی اسکام کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ دفتر(ای ڈی) کے دفتر میں حاضری مقرر تھی۔
آر جے ڈی نے الزام لگایاہے کہ بی جے پی سرکاری ایجنسیو ں کا استعمال اپنے مخالفین کو سیاسی نشانہ بنانے کے لئے کررہی ہے۔آر جے ڈی ایم پی منوج جہا نے کہاکہ ”یہ ای ڈی کا سمن نہیں ہے بلکہ بی جے پی کا سمن ہے۔
یہ 2024تک چلتا رہے گا اس وقت تک اس کو ای ڈی سمن کہنے سے گریز کریں۔ ہم کو گھبرائیں گے؟“۔
اتوار کے نتیش کمار کے ساتھ ملنے کے بعد حکومت کا حصہ بننے والی بی جے پی نے کہاکہ بدعنوانی آر جے ڈی میں گہرائی تک ہے۔ بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری نے کہاکہ ”ملک کی عوام جانتی ہے یہ (لالو یادو) بد عنوان لوگ ہیں۔
بدعنوانی ان کے لئے ایک جوہر ہے۔ تیجسوی یادو سے میرا استدلال ہے کہ بہار کے نوجوانوں کو بتائیں کہ یہ سٹسم کیا ہے کہ ایک دیڑھ سالوں میں کیسے ارب پتی بنا جاتا ہے“۔ مذکورہ مبینہ اسکام اس وقت ہے جب لالو پرساد یادو2004سے 2009کے درمیان ریلوے منسٹر تھے۔
آر جے ٹی کے قومی صدر کے علاوہ چارج شیٹ میں اس وقت کے ریلوے جنرل منیجر کا بھی نام شامل ہے۔
ریلوے میں تقرری کے بدلے لالو پرساد یادو نے مبینہ طور پر امیدواروں اور ان کے خاندان کے افراد کی آبائی اراضی اپنی بیوی رابڑی دیوی اور بیٹی میسا بھارتی کے نام پر فروخت کے لئے منتقل کی جو موجودہ سرکل قیمتوں سے بھی کافی کم قیمت پر لی گئی تھی۔
مذکورہ سی بی ائی نے پچھلے سال اکٹوبر میں چارج شیٹ دائر کی تھی‘جس میں سابق بہار چیف منسٹران لالو پرساد‘رابڑی دیوی ان کی بیٹی میسا بھارتی اوردیگر تیرہ کے نام جاب کے لئے اراضی اسکام معاملے میں شامل ہیں۔
سی بی ائی کے مطابق مذکورہ لوگوں کو ریلویز میں گروپ ڈی کے عہدوں پر پہلے متبادل کے طور پر بھرتی کیاگیا تھا اور جب ان کے اہل خانہ نے زمین کا سودا کیاتھا تو انہیں باقاعدہ ملازم بنایاگیاتھا۔
سی بی ائی میں ریلویز میں نوکری کے بعد رشوت کے طور پراراضی حاصل کرنے کے الزامات کی جانچ کررہی ہے۔ ساتھ ہی ای ڈی منی لانڈرنگ کی جانچ کررہی ہے۔
سی بی ائی نے بھی اس کیس میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔