ممبئی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کا طالب علم نجیب جو 2016ء سے لاپتہ ہے، بالی ووڈ اداکار سوارا بھاسکر اور اعجاز خان نے نجیب سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور ٹوئٹر پر ”ویر از نجیب اور جسٹس فار نجیب“ کا ہیش ٹیگ لگایا ہے۔ اداکار اعجاز خان نے بھی نجیب کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سی بی آئی تحقیقات کروانے کی مانگ کی ہے۔
واضح رہے کہ 27 سالہ نجیب جے این یو کے بائیو ٹیکنالوجی کا طالب علم ہے۔ وہ 15 اکتوبر 2016 ء سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ اس قبل 14 اکتوبر 2016 کو جے این یو ہاسٹل میں اکھیل بھارتیہ ودیارتی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکوں نے نے اس پر مبینہ حملہ کیا تھا۔ دہلی پولیس، کرائم برانچ اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نجیب کو ڈھونڈنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اکتوبر 2018 ء میں سی بی آئی نے دہلی کے پٹیالہ ہاؤز کور ٹ میں واضح کردیا کہ نجیب کا پتہ نہیں لگایا جاسکا اور اس کیس کو بند کردیا جائے۔ اب جبکہ سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ سوارا بھاسکر اور اعجاز خان نے نجیب کیلئے بھی دوبارہ سی بی آئی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔