لندن ٹاور برج میں تکنیکی خرابی۔ مرمت کے بعد دوبارہ شہریوں کیلئے کھول دیا گیا۔ٹاور برج حکام کی شہریوں سے معذرت خواہی

,

   

لندن: لندن کا مشہور و معروف ٹاور برج ہفتہ کے روز اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے سبب افراتفری پھیل گئی اور ٹریفک میں زبردست خلل واقع ہوا۔ انگریزی روز نامہ سی این این کے مطابق یہ برج کھلنے کے بعد بند ہونے میں ناکام ہوگیا۔ واضح رہے کہ اس برج کے نیچے سے بڑے بڑے پانی کے جہاز گذرتے ہیں۔ جس وقت یہ جہاز گذرتے ہیں اس وقت یہ برج دو حصوں میں تقسیم ہوجاتا ہے اور جہاز باآسانی گذرجاتا ہے۔ جہاز کے گذرجانے کے بعد دوبارہ یہ برج آپس میں مل جاتے ہیں اور عوام کی آمد و رفت شروع ہوجاتی ہے۔

ہفتہ کے روز جب جہاز نیچے سے گذر جانے کے بعد کچھ دیر کیلئے تکنیکی خرابی کے باعث یہ برج دوبارہ بند ہونے میں ناکام ہوگیا تھا۔ بعد ازاں فنی ماہرین نے اس ٹھیک کردیا۔ اس کے بعد عوام کیلئے یہ برج کھول دیا گیا۔یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ اس برج کی تعمیر کا آغاز 21 جون 1886 ء میں ہوا تھا اور تکمیلہ 30 جون 1894 ء میں ہوا۔ اس برج کی لمبائی 240 میٹر ہے۔ اس برج کو سال میں تقریبا 800 مرتبہ دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ پانی کے جہاز گذر سکے۔ ٹاور برج کے حکام نے ٹوئٹر پر اس واقعہ کے سبب شہریوں کو دقت پیش آنے پر معذرت خواہی کی ہے۔