لندن کے ریل اسٹیشن پر مہیب آتشزدگی کا واقعہ

,

   

لندن۔ساوتھ لندن میں ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب میں پیر کے روز مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاہے‘لندن فائر برج نے یہ جانکاری دی ہے۔ ایک ویڈیو موقع سے پوسٹ کیاگیاتھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے پٹریوں کے نیچے سے شعلے بھڑک رہے ہیں اور آسمان کی طرف دھواں اٹھ رہا ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لئے دس فائر انجن اور 70فائر فائٹرس مشقت کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے تھے۔لندن فائر برگیڈ نے ٹوئٹ کیاکہ”ریلوے اسٹیشن کے قریب میں ریل کے ڈبو ں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے دس فائرانجنس اور 70کے قریب فائرفائٹرس مشقت کررہے ہیں۔

مہربانی کرکے اس علاقے میں جانے سے گریز کریں اور دوروازے و کھڑکیاں بند کرلیں“

اس علاقے کے لوگوں کومشورہ دیاگیاہے کہ لوگ اپنے دروازے او رکھڑکیاں بند رکھیں۔ لندن فائربرگیڈ نے مزید ٹوئٹ کیاکہ”ریلوے ٹریک کے نیچے آنے والے تین کمرشیل یونٹس اور چار کریں اور ایک ٹیلی فون باکس جل کا خاکستر ہوگئے ہیں۔

علاقے کو مہر بند کردیاگیاہے اور لوگوں کو وہاں سے جانے سے منع کیاگیاہے اور مشورہ دیاگیاہے کہ وہ اپنی کھڑکیا ں او ردروازے بند رکھیں“