لندن۔رومانیہ کی ماڈل اداکارہ لولیا ونٹر ڈائرکٹر نک میکنلیس اور علی جاکو کی مجوزہ ویب سیریز’جیاک اسٹال ڈیڈ‘ میں دیکھائی دیں گی۔ اس سیریز میں وہ ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔
لولیا نے کہاکہ”ایک مضبوط کردار ادا کرنے کا مجھے موقع ملا ہے جس کے لئے میں نہایت خوش ہوں‘ اس کردار میں اپنے راستے میں آنے والے ہر کیس کو مہارت کے ساتھ حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے
۔ جب سے میں نے یہ کردارادا کرنا شروع کیاہے‘ اس میں کچھ سخت ایکشن کا سلسلہ بھی درپیش رہا ہے جو میرے لئے کسی سخت چیالنج سے کم نہیں تھا“۔
اس سیریز میں لولیا کو جاسوس جو کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکے گا جس کے لئے حقائق کو سامنے کے دوران سخت مشکلات بھی پیش آتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہالی کورڈ کے بہترین ٹرینر نے انہیں تربیت دی ہے۔
لولیا نے مزیدکہاکہ”میں نے بہت سخت تکنیک سیکھی ہیں۔ تربیت کا پورا مرحلہ کافی حوصلہ افزاء رہا ہے اور اس کی وجہہ سے میرے اندر کافی مضبوطی ائی ہے۔ شاندار ٹیم کے ساتھ شوٹنگ کا ہر لمحہ میرے لئے لطف اندوز رہا ہے“۔
ایک ایکشن تھریلر”جیاک اسٹال ڈیڈ“ میں دیگر ستارے علی جاکو‘ لی نکلس ہریس‘ سیلویو سیماک‘ روہان میرلی(باب میرلی کے بیٹے) اور دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے۔ لولیا فی الحال سیریز کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔