لوٹس پانڈمیں نعش کی دستیابی سے سنسنی

   

حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 لوٹس پانڈ میں ایک شخص کی نعش دستیاب ہونے پر سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح 5:30 بجے لوٹس پانڈ پارک میں چہل قدمی کیلئے بعض افراد وہاں آئے تھے اور پارک کے حوض میں ایک شخص کی نعش کو دیکھ کر تشویش کا شکار ہوگئے۔ اس بات کی اطلاع بنجارہ ہلز پولیس کو دی گئی جس کے بعد ایک پولیس پارٹی نے وہاں پہنچ کر نعش کو پانڈ سے باہر نکالا ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کی شناخت محمد احمد الدین عرف الطاف کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔