نئی دہلی: لوک سبھا نے منگل کو منی پور کا بجٹ 2025-26ندائی ووٹ سے منظور کیا، جس میں تشدد سے متاثرہ ریاست میں امن کی بحالی اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اور خصوصی اقتصادی پیکیج کی تجویز پیش کی گئی۔ریاست میں صدر راج کے نفاذ کی وجہ سے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں اپنے بجٹ اور گرانٹ کے مطالبات سے متعلق تجویز پیش کی تھی۔ نئے مالی سال میں ریاست کے آمدنی کے اخراجات کی تفصیلات اور چھ ماہ کیلئے گرانٹ کے مطالبات کے ساتھ ساتھ رواں مالی سال کے ضمنی مطالبات کے دوسرے حصے کی تجاویز پر بحث کے جواب میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ 500 کروڑ روپے کا بندوبست کیا گیا ہے۔