حیدرآباد /28 اگسٹ، ( سیاست نیوز) لوک سبھا میں کانگریس قائد اپوزیشن ادھیر رنجن چودھری آج حیدرآباد پہنچے۔ پارلیمنٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کا شہر میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی ارکان کے ساتھ ادھیر رنجن چودھری بھی حیدرآباد پہنچے جن میں کانگریس رکن شکتی سنگھ شامل ہیں۔ شمس آباد ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ پردیش کانگریس ورکنگ صدر اور سابق ایم پی انجن کمار یادو، ایچ وینو گوپال، انیل یادو، فہیم قریشی و دیگر قائدین نے ان سے ملاقات کی اور حیدرآباد آمد پر استقبال کیا۔ وفد کا حکومت کی جانب سے آئی اے ایس رجت کمار نے استقبال کیا۔ر