لڑکی کیساتھ زیادتی پر پاسکو مقدمہ میں ایک شخص کو چھ سال کی سزاء

   

حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) نامپلی کی ایک مقامی عدالت نے پاسکو مقدمہ میں 6 سال کی سزاء سنائی ہے۔ فاسٹ ٹریک کورٹ نے دھول پیٹ منگل ہاٹ علاقہ کے ساکن 45 سالہ ٹھاکر ینوسنگھ کو 6 سال کی سزاء سنائی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ اس فیصلہ کے بعد کمشنر پولیس نے کورٹ ڈیوٹی عملہ کی ستائش کی اور انہیں اس طرح کے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ سال 2017ء میں ٹھاکر ینوسنگھ نے ایک 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی جس کے خلاف عدالت نے فیصلہ سنایا۔