لکھیم پور کھیری تشدد۔ یوپی حکومت نے سپریم کورٹ میں اشیش مشرا کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی

,

   

دوسال قبل 3اکٹوبر2021کے روز اس وقت کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ کے علاقے میں دورے کے موقع پر احتجاج کررہے کسانوں لکھیم پور کھیری ضلع کے تیکونیا میں پیش ائے تشدداٹھ لوگوں کی موت ہوگئی تھی


نئی دہلی۔ اترپردیش حکومت نے سپریم کورٹ میں یونین منسٹر اجئے مشرا کے بیٹے اشیش مشراکی درخواست ضمانت کی مخالفت کی ہے جولکھیم پور کھیری تشدد معاملہ میں ایک ملزم ہے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل برائے اترپردیش گریما پرساد نے جسٹس سوریہ کانت اورجسٹس جے کے مہیشواری کی بنچ کوبتایاکہ جرم سنگین ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”یہ ایک سنگین اور گھناؤنہ جرم ہے اور سماج میں ایک غلط پیغام جائے گا“۔

اس معاملے پر سنوائی جاری ہے۔دوسال قبل 3اکٹوبر2021کے روز اس وقت کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ کے علاقے میں دورے کے موقع پر احتجاج کررہے کسانوں لکھیم پور کھیری ضلع کے تیکونیا میں پیش ائے تشدداٹھ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

اترپردیش پولیس کی ایف ائی آر کے بموجب ایک ایس یو وی جس میں اشیش مشرا بیٹھا ہوا تھا نے چار کسانوں کو کچل ماردیا۔

اس واقعہ کے بعد ایک ڈرائیور‘ بی جے پی کے دوورکر برہم کسانوں کے ہاتھوں مبینہ ہجومی تشدد کاشکار ہوگئے۔ اس تشدد میں ایک صحافی کی بھی موت ہوگئی تھی