لگاتار پانچ فتوحات ٹیم کی کوشش کا نتیجہ :راہول

   

شارجہ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرزکو 8 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہvل نے کہا کہ مسلسل پانچ فتوحات پوری ٹیم کی کوشش کا نتیجہ ہے ۔کپتان کے ایل راہول رواں آئی پی ایل میں مسلسل پانچویں فتح حاصل کرنے کے بعد بہت خوش ہیں۔ کولکتہ پر فتح کے بعد انہوں نے کہا کہ ٹیم نے میدان میں مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی ہے ۔ پنجاب نے کولکتہ کو شکست دیکر پلے آف میں اپنی رسائی کے امکانات کو اور بھی مستحکم کرلیا ہے اور ٹیم جس طرح مظاہرہ کررہی ہے اس سے پلے آف کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔