لگچرلہ وقارآباد کے چار کسانوں کو ہائی کورٹ سے مشروط ضمانت

   

حیدرآباد۔/22 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضلع وقارآباد کے لگچرلہ سے تعلق رکھنے والے چار کسانوں کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو رہا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جسٹس کے لکشمن نے سنگاریڈی سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ چار کسانوں ایم رمیش، گوپال نائیک، ایم مدریا اور منگا نائیک کو فی کس 25 ہزار روپئے کے مچلکہ کی تکمیل پر رہا کیا جائے۔ لگچرلہ میں سرکاری عہدیداروں پر حملہ کے سلسلہ میں کسانوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جسٹس لکشمن نے پبلک پراسیکیوٹر کو جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے آئندہ سماعت 12 فروری کو مقرر کی ہے۔ چاروں کسانوں نے ان کے خلاف درج مقدمہ اور ایف آئی آر کو معطل کرنے کی درخواست دائر کی۔ 1
درخواست گذار کا کہنا تھا کہ دو علحدہ ایف آئی آر ایک ہی معاملہ کے ہیں اور وہ 16 نومبر سے جیل میں ہیں۔ ہائی کورٹ نے نومبر 2024 میں اضافی دو ایف آئی آر کی کارروائی کو کالعدم کردیا تھا باوجود اس کے کسانوں پر مقدمہ برقرار ہے۔ جسٹس لکشمن نے مشروط ضمانت منظور کردی۔1