طرابلس : لیبیا میں ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپوں کے باعث مشرقی حصے کے وزیر اعظم فتحی باشا آغا دارالحکومت سے واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق منگل کے روز باشا آغا مشرقی حصے کی پارلیمان کے ارکان کے ساتھ طرابلس پہنچے تھے، تاکہ وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیں۔