’ہم تمام حکومتوں اور طبقات پر زوردیتے ہیں کہ اس وقت کو اپنے خدمات ا ور اتحاد پر توجہہ دیں‘۔
شکاگو۔ امریکہ سکریٹری برائے اسٹیٹ مائیک پامپیو نے جمعرات کے روزایک بیان جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مقدس ماہ صیام کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور عالمی کمیونٹی پر زوردیا کہ کرونا وائرس وباء کے لئے مسلمانو ں کو بلی کا بکرا بنانے سے گریز کیاجائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ”امریکی عوام کی جانب سے امریکہ بھر اور دنیا کی تمام مسلم کمیونٹی کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتاہوں جس کا آغاز ہوچکا ہے“
On this blessed occasion for Muslims around the world, may the holy month of Ramadan remind us all of the importance of shared compassion, service, and support for one another. I wish all who celebrate a #RamadanKareem. pic.twitter.com/12uAaEiGjo
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) April 23, 2020
پامپیو نے اپنے جاری بیان میں کہاکہ ”اس مقدس موقع کو پہلے سے وباء بدل دیا ہے کہ مسلمانوں کے بشمول کچھ مذہبی گروپس کو بلی کا بکرا بنانے کا عمل سی ا ووی ائی ڈی 19کے پھیلاؤ کے حوالے سے بڑھ گیاہے۔
سی او وی ائی ڈی 19کے اس مشکل دور میں ہم تمام حکومتوں اور طبقات پر زوردیتے ہیں کہ اس وقت کو اپنے خدمات ا ور اتحاد پر توجہہ دیں۔ رمضان تمام عقائد کے لوگوں کے لئے ایک یادہانی ہے جو ان کی کاروائی کی عکاسی کرتا ہے اور مشکل وقت میں تمام لوگوں کی حفاظت کا یقین دلاتا ہے“۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ ”اس سال وہ ایسے تخلیقی طریقوں میں مصروف رہیں جو ہماری عا م انسانیت اور اس کے جذبے برائے مذہبی آزادی جو ملک او ربیرون ملک ہے اس کو فروغ دیں۔
ایک او رمرتبہ میں مسلم کمیونٹوں کو جو دنیا بھر میں رمضان کا استقبال کررہے ہیں‘ قابل رحم او پرامن رمضان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتاہوں“