مارکیٹ میں گراوٹ

   

ممبئی : عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر اڈانی پورٹس، آئی ٹی سی، این ٹی پی سی، ماروتی اور ریلائنس سمیت 19 گروپوں میں فروخت کے دباؤ کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج اپنی بلندی سے پھسل گئی۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں پر مشتمل سینسیکس 71.77 پوائنٹس گر کر 82,890.94 پوائنٹس اور این ایس ای کا نفٹی 32.40 پوائنٹس گر کر 25,356.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں خرید اری ہوئی جس نے بازار کو سہارا دیا۔