مالدہ میں کشتی حادثہ تین بچوں کی موت

   

کلکتہ 9 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے چک بہادر علاقے میں ہوئے ایک کشتی حادثہ میں تین بچوں کی موت ہوگئی ہے ۔مالدہ ضلع کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ارنب چٹرجی نے کہا کہ کل شام چک بہاد ر سے یہ بچے کشتی کے ذریعہ پڑوس کے گاؤں میں مورتی وسرجن دیکھنے کیلئے گئے تھے ۔کلیا چک بلاک 3کے بی ڈی او نے بتایا کہ کنگا ندی میں پانی کا بہاؤ اچانک تیز ہوجانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے ۔یہ گاؤں فرک کا کے قریب ہے ۔تاہم کشی میں سوارتین خواتین اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔مرنے والے بچوں کی عمر بالترتیب 6,9اور 11سال ہے ۔ان میں سے دوسگے بھائی ہیں۔خیال رہے کہ 3اکتوبر کو مہا نندی ندی میں مالدہ سے کٹہیا ر کی جانب جارہی ایک کشتی کے حادثہ کا شکار ہوجانے کی وجہ سے 9افراد کی موت ہوگئی تھی۔اس کشتی میں 80افراد سوار تھے ۔