مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین گرفتار

   

مالے ،19فروری(سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو گزشتہ سال ستمبر میں صدارتی انتخابات میں ناکامی کے بعد مشکوک ادائیگیوں کے الزام میں مقدمہ کا سامنا ہے ۔مالدیپ کے سابق صدر کو منی لانڈرنگ مقدمہ میں گواہوں کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت میں اس وقت 15 لاکھ ڈالر کی مشکوک رقم وصول کرنے کے الزام میں سابق صدر کے خلاف سماعت کی جارہی ہے ۔