Thursday , February 27 2020

ماں کی گود سے گرنے والے شیر خوار بچہ کی موت

حیدرآباد /13 فروری ( سیاست نیوز ) ماں کی گود سے حادثاتی طور پر گرکر ایک شیر خوار بچہ فوت ہوگیا ۔ یہ دل سوز واقعہ نریڈمیڈ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق سائی ومشی کمار جس کی عمر 7 ماہ تھی ۔ یہ لڑکا اے ایس راؤ نگر علاقہ کے ساکن بھرت کمار کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا گذشتہ روز اس کی ماں مادھوری کی گود میں تھا اور اس دوران وہ گود سے اچھل کر نیچے گر گیا اور اس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ لڑکا آج فوت ہوگیا ۔پولیس نریڈمیڈ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT