گوگل پے، فون پے اور دیگر ایپس کے ذریعہ بلز ادا کرنے کی سہولت
حیدرآباد ۔ 6 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ڈسکامس نے برقی بلز QR کوڈ اسکیان کرتے ہوئے برقی بلز ادا کرنے کی صارفین کو سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تھرڈ پارٹی ایپس کے ذریعہ بلز کی ادائیگی کو روک دینے کا آر بی آئی نے فیصلہ کیا ہے جس کے بعد گوگل پے، فون پے، ایمزون پے یا پے ٹی ایم کے ذریعہ برقی کا بلز ادا کرنے کے عادی صارفین الجھن کا شکار ہوگئے۔ ایسے صارفین کو راحت فراہم کرنے کیلئے ڈسکامس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ماہ اگست سے برقی صارفین کو ٹیکس رسپانس (کیو آر کوڈ) کے ساتھ بلز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کوڈ کو گوگل پے، فون پے، ایمزون پے اور پے ٹی ایم کے ذریعہ اسکیان کرتے ہوئے بلز ادا کرسکتے ہیں جس طرح شاپنگ مالس، ہوٹلس میں کیو آر کوڈ پر مشتمل بل پیش کیا جاتا ہے جس کو اسکیان کرتے ہوئے ادا کیا جاتا ہے۔ اس طرح ڈسکامس کی جانب سے ماہ اگست سے QR کوڈ پر مشتمل بلز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کو بلز کی ادائیگی میں سہولت ہوسکے۔ این پی ڈی سی ایل کے سی ایم ڈی کرناٹی ورون ریڈی نے بتایا کہ فی الحال دو ماہ سے ناردن ڈسکام (این پی ڈی سی ایل ورنگل) کے چند علاقوں میں کیو آر کوڈ پر مشتمل بلز جاری کئے جارہے ہیں۔ ماہ اگست سے مکمل سطح پر ڈسکامس میں بلز جاری کئے جائیں گے۔ تاہم یہ بھی معلوم ہوا ہیکہ حکومت نے گوگل پلے اسٹور سے آفیشل ایپس ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے اس کے ذریعہ بل ادا کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل، ٹی جی این ایس پی ڈی سی ایل ایپس ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے برقی بلز ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ https://tgsouthpower.org یا https://tgnpdcl.com پہنچ کر Paybill کو کلک کرتے ہوئے یونیک سرویس نمبر (USC) میں انٹر کرتے ہوئے بلز ادا کرنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔2