متحدہ عرب امارات او ردیگر دو ممالک پر سے سفری امتناعات کو سعودی عربیہ نے کیابرخواست

,

   

مذکورہ وزرات نے کہاکہ فیصلہ مملک کی جانب سے کویڈ 19کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد لیاگیاہے
ریاض۔امارت نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق مملکت سعود ی عربیہ(کے ایس اے) نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات کے بشمول دیگر دو ممالک پر عائد سفری امتناع کو ہٹالیاہے‘ جس کی شروعات8 ستمبر سے ہوگی۔ دیگر ممالک میں ساوتھ افریقہ او رارجینٹنا ہے۔

داخلی وزرات کے ایک سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ زمینی‘ سمندری اورائیرپورٹس کے ذریعہ ان ممالک سے مملکت میں داخلہ پر عائد پابندی کو ہٹالیاگیاہے اور سعودی شہری بھی ان ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

مذکورہ وزرات نے کہاکہ فیصلہ مملک کی جانب سے کویڈ 19کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد لیاگیاہے۔وزرات نے زوردیا ہے کہ اہم بات کویڈ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بنائے گئے تمام احتیاطی اقدامات کی تعمیل کرنی ہوگی۔

وزرات کے بیان کے حوالے سے سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ ”تمام اقدامات او رطریقہ کار دنیا بھر میں وباء کو روکنے کی پیش رفت کے تحت مملکت میں بھی انتظامیہ انجام دے رہا ہے“۔

سعودی عربیہ نے 3جولائی سے متحدہ عرب امارات کے بشمول دیگر تین ممالک کے شہریوں پر سفری امتناع عائد کردیاتھاا س کی وجہہ کویڈ 19کی نئی وباء کے تیزی کے ساتھ پھیلنے پر تشویش تھی۔سعودی شہری ان ممالک کادورہ اسی وقت کرسکتے ہیں جب مملکت کے منتظمین کی جانب سے انہیں ایک اجازت مل جاتی ہے۔

اب جن ممالک کوسفری امتناع کی صورتحال کا سامنا ہے وہ دس رہ گئے ہیں اور ان میں ہندوستان‘ پاکستان‘ انڈونیشیاء‘ مصر‘ ترکی‘ برازیل‘ ایتھوپیا‘ ویتنام‘ افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔

سفری امتناعات کا سامنا کررہے ممالک سے آنے والے ٹیکہ کی دونوں خوارک حاصل کئے ہوئے مسافرین کے لئے 24اگست کے روز سعودی عربیہ نے راست داخلہ کی منظوری دی تھی۔

یہ فیصلہ ان غیر ملکیوں کے لئے لاگو تھا جن کے پاس جائز رہائشی اجازت نامہ ہے اور مملکت میں خروج اورداخلہ ویزیر چھوڑا ہے وہ بھی سعودی عربیہ سے کویڈ1کے خلاف دئے جانے والے ٹیکہ کی دونوں خوراکیں حاصل کی ہوئی ہیں۔