مناما۔بحرین نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے لئے اپنی تمام ہوائی پٹی کھولنے اور تمام پروازوں کو منظوری دینے کا جمعہ کے روز اعلان کیاہے۔
بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے سیول ایویشن امور کے ذریعہ سے ایک سرکاری عہدیدار کے حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یواے ای میں ان کے ہم منصب کی جانب سے کی گئی ایک درخواست کومنظوری دی گئی ہے
یواے ای‘ اسرائیل
مذکورہ ذرائع نے یواے ای او راسرائیل کے درمیان ہوائی اڑانوں کا ذکر نہیں کیاہے‘ جس کا حال ہی میں آغاز ہوا ہے۔
مذکورہ نئی تبدیلی امریکہ کی جانب سے یواے ای اور اسرائیل کے درمیان حالات معمول پر لانے کے لئے کئے گئے معاہدے پر مشتمل تاریخی پیش رفت کے بعدسامنے ائی ہے۔