نئی دہلی : گینگ ریپ کیس کی متاثرہ بلقیس بانو نے آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے 2002ء کے گودھرا فسادات کے دوران اجتماعی عصمت ریزی اور اپنے خاندان کے افراد کے قتل کے مجرم ٹھہرائے گئے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کو چیلنج کیا ہے۔ بلقیس بانو نے سپریم کورٹ کے مئی کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے نظرثانی کی درخواست بھی دائر کی، جس میں گجرات حکومت کو 1992ء کی استثنیٰ کی پالیسی کیلئے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔