مجلس او راین سی کارکنوں کے درمیان میں جھڑپ‘ پولیس کا لاٹھی چارج۔ ویڈیو

,

   

اورنگ آباد۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) کارکنوں کے درمیان میں کاٹ کاٹ گیٹ علاقے میں پیر کے روز جھڑپ کا واقعہ پیش آیاہے۔ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کا سہارا لیا

پولیس کے مطابق رائے دہی کے اختتام کے بعد مذکورہ تصادم کاواقعہ پیش آیاہے۔ پولیس افیسر نے کہاکہ ”رائے دہی اختتام کو پہنچنے کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان میں جھڑپ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے“۔

YouTube video

اے ائی ایم ائی ایم لیڈر امتیاز جلیل نے کہاکہ”میں وہاں پر اپنے پارٹی ورکرس سے بات کرنے کے لئے گیاتھا جب انہوں (این سی پی ورکرس نے) مجھ پر حملہ کردیا۔

میں نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کریں اور کاروائی انجام دیں“

مہارشٹرا اسمبلی انتخابات

مہارشٹرا میں بی جے پی 150اور اس کے ساتھی شیو سینا 124سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں۔

ماباقی سیٹوں پر چھوٹی علاقائی پارٹیو ں کو اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا موقع دیاگیاہے۔

درایں اثناء کانگریس نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کے ساتھ اتحا د میں اپنا امیدوار کھڑا کیاہے۔

ہریانہ اور مہارشٹرا اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی24اکٹوبر کے روز مقرر ہے