محبوب عالم خان کی ضمانت پر رہائی ۔ فوری خانگی دواخانہ منتقل کردیا گیا

   

حیدرآباد 14 اگست (سیاست نیوز) ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین قتل کیس میں گرفتار محبوب عالم خان کی ضمانت پر چنچل گوڑہ جیل سے رہائی عمل میں آئی۔ کل نامپلی کریمنل کورٹ کے ساتویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج نے اُن کی مشروط ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا تھا اور متعلقہ عدالت میں ایک لاکھ روپئے کی 2 ضمانتیں جمع کرنے کی ہدایت دی تھی۔ کارروائی کی تکمیل پر آج اُن کی رہائی عمل میں آئی اور رہائی کے بعد بذریعہ ایمبولنس خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین قتل کیس میں پولیس نے محبوب عالم خان، اُن کے بیٹے مجاہد عالم خان اور دیگر کو 29 مئی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ عدالت نے ضمانت کی منظوری میں بعض شرائط بھی عائد کئے ہیں جن میں ملزم کا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے، بغیر اجازت کے ملک نہ چھوڑنے اور نامپلی پولیس میں چارج شیٹ داخل کرنے تک ہر چہارشنبہ کو صبح 11 تا 2 بجے دن کے درمیان حاضری لازم قرار دیا اور تحقیقاتی عہدیداروں سے تعاون کا بھی حکم دیا۔ جیل سے رہائی کے وقت محبوب عالم خان کے کئی مداح موجود تھے۔ (ب؍V)