محبوب نگر میں آدھار و اے ٹی ایم کارڈ س سڑک پر پائے گئے

   

حیدرآباد21جنوری(یواین آئی) محبوب نگر ضلع میں بڑی تعداد میں آدھار کارڈس اور اے ٹی ایم کارڈس سڑک کنارے پڑئے پائے گئے ۔ جڑچرلہ ۔ تماجی پیٹ سڑک پر سڑک پران دستاویزات کے ڈھیر دیکھ کر راہگیر اور مقامی افراد حیرت زدہ ہوگئے ۔انہوں نے قریب میں جاکر ان دستاویزات کا جائزہ لیا۔کئی افراد نے اس پر تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ یہ آدھارکارڈس اور اے ٹی ایم کارڈس جن کو پہنچائے جانے تھے وہ نہیں پہنچائے جاسکے ۔